میٹرک کے نتائج کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے فیصلہ

انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا، میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا‘وائس چانسلر

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) میٹرک کے نتائج کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے فیصلہ کرلیا۔ رواں سال داخلے صرف میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا۔

وائس چانسلر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز جی سی یونیورسٹی خود تیار کرے گی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو انٹرمیڈیٹ میں داخلے میٹرک نتائج کی بجائے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرے گا۔ داخلہ ٹیسٹ جی سی یونیورسٹی میں 23 اور 24 اکتوبر کو لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز 27 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ میں داخلہ فارم جمع کروانے کا آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔