پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں سیرت النبی ﷺ پر کتابوں کی پانچ روزہ نمائش کاآغاز

پیر 18 اکتوبر 2021 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے لائبریری کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ پر پانچ روزہ کتابوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم مظہرنے کہا کہ نبی کریم ﷺ زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے جس کی پیروی سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب سے آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوئوں کو جاننے کاموقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اور لائبریریوں کا دورہ کرنے سے فیض ملتا ہے۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کا شکریہ ادا کیا۔