چیچہ وطنی، ضلع ساہیوال کے 684 طلبا و طالبات رحمت اللعالمین ﷺسکالر شپ کے لئے منتخب

پیر 18 اکتوبر 2021 17:06

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع ساہیوال کے 684 طلبا و طالبات رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ کے لئے منتخب کرلئے گئے ،گورنمنٹ گرلز کالج ہڑپہ میں شان رحمت اللعالمینۖﷺ سکالرشپس کے چیک تقسیم کرنے کی  تقریب کا انعقاد کیا گیاڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے کالج کی 29 طالبات میں چیکس تقسیم کئے کالج کی 37 طالبات منتخب ہوئی ہیںڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ،پرنسپل مس ناہید ہمراہ تھیںڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین سکالرشپ اپنی نوعیت کے منفرد وظائف ہیں:ضلع کے 382 طلبا اور 302 طالبات میں اسکالر شپ تقسیم کئے جارہے ہیںمستحق،ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمدۖ سے منسوب رحمت اللعالمینۖ سکالرشپ دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ رحمت اللعالمینۖ ﷺسکالرشپ کے اجرا کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرناہیحکومت نبی کریمۖ کی تعلیمات کے مطابق طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم کرنا چاہتی ہیڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے بتایا کہ سکالر شپ صرف سرکاری اداروں میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ اندر گریجویٹ طالب علموں کے لیے مخصوص ہیں انٹرمیڈیٹ  میں زیر تعلیم طالب علموں کا پنجاب کا ڈومیسائل لازم ہے انہوں نے کہا کہ کم از کم ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنے،کو اور  وظیفہ نہ لینے والوں کو سکالرشپ دی گئیں طلبا و طالبات نے حکومت پنجاب کے احسن اقدام کو سراہا۔