باغ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلڑی کے صدر معلم سردار اصغر چغتائی نے30سالہ پرانہ سکول کی حد بندی کا مسئلہ حل کر دیا

پیر 18 اکتوبر 2021 17:07

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلڑی کے صدر معلم سردار اصغر چغتائی نے30سالہ پرانہ سکول کی حد بندی کا مسئلہ حل کر دیا عرصہ 30سال سے بوئاز ہائوی سکول جگلڑی کی اراضہ جو کہ دس کنال ایوارڈ شدہ ہے لیکن بارہا مرتبہ پیمائش کے باوجود کچھ خامیاں رہی اور سکول اراضی کی حد بندی نہ ہو سکی سردار اصغر صڈر معلم نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ سکول کی اراضی پوری کریں گے صدر معلم اصغر چغتائی نے ایس ایم سی اور عوام علاقہ کو سکول میں دعوت دی اور اور سکول کی عمارت اور اراضی کے بارے میں اپنا موقف ان کے سامنے رکھا اور ان کی مشاورت سے پٹواری حلقہ کو بلوایا اور سکول کی ایوارڈ شدہ اراضٰ کی نشاندہی کروائی اور اس حد بندی اپنی نگرانی میں کروائی اس موقع پر نگرانی میں سٹاف درجہ چہارم اور بچوں کے تعاون سے اراضی کے چاروں طرف حفاظتی باڑ لگوا کر سکول کی زمین کو محفوظ کیا یہ معمولی کام نہ تھا یہ صدر معلم کے دلیرانہ قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ،جبکہ اس سے قبل بھی صدر معلم نے منگ بجری ہائی سکول ساہلیاں اور نڑیولہ کے سکولوں میں بھی اسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کی اراضی پوری کی عوام علاقہ اور ایس ایم سی بوائز ہائی سکول جگلڑی نے صدر معلم کے اس اقدام کو سراہا اور ان کو اس شاندار کام پر خراج تحسین پیش کیا ہے ،عوام علاقہ نے صدر معلم کے اس جذبے کو دیکھتے ہوئے ان سے وعدہ کیا ہے کہ عمارت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے تعاون سے مزید دو کمرے تعمیر کر کے اس کمی کو پورا کریں گے ،اس موقع پر صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلڑی نے کہا ہے کہ قومی املاک کو لوگوں سے بچانا ہماری اہم زمہ داری ہے ،اس میں سکول کے اساتذہ کرام اور بچوں کے والدین کے ساتھ عوام علاقہ کی بھی اہم زمہ داری بنتی ہے میں سکول کی اراضی پر کسی کو ایک انچ بھی زمین قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا ۔


متعلقہ عنوان :