ڈیرہ مراد جمالی ، پولیس ٹیم پر قاتلانہ حملے کے دوران جاں بحق ملزم کی موت اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے واقع ہوئی ،ایس ایس پی جعفرآباد

پیر 18 اکتوبر 2021 17:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2021ء) ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے کہا کہ چار روز قبل پولیس ٹیم پر قاتلانہ حملے کے دوران جانبحق ہونے والے ملزم کی موت اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے واقع ہوئی تاہم دو طرفہ فائرنگ میں پولیس موبائل کو گولیاں لگنے سے اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت پر مامور تھا کہ گوٹھ غلام نبی کٹوہر کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد کو مشکوک پاکر انکا تعاقب کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر جدید اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو دو گولیاں لگیں تاہم اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افراد پولیس کا گھیراو توڑنے کے لیے اپنے ہی ساتھی جو گولی مار قتل کرنے کے بعد تین ملزمان بمعہ موٹرسائیکل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ساتھیوں کی فائرنگ میں جانبحق ملزم کی شناخت جاگیر سندھ کے رہائشی عرفان عرف باجھی دشتی کے طور پر ہوئی جانبحق ملزم پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد کو چوری ڈکیتی اور قتل کے ایک درجن مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سی آئی اے انچارج عبدالروف جمالی نے ٹیم کے ہمراہ نقل مکانی کرکے جانے والے افراد کی سامان سے لدی گاڑی کی تلاشی کے دوران چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں برآمد کرکے دو ملزمان لیاقت اور حضور بخش جکھرانی کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی سردار حسن خان موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران جعفرآباد پولیس اور سی آئی اے انچارج عبدالروف جمالی نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 25 اشتہاری ملزمان اور 298 روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ کارروائیوں کے دوران خودکار اسلحہ میں 6 ایل ایم جی، 7 رائفلز، 20 پستول، 28 میگزین، 402 راونڈز ایمونیشن،37 لیٹر شراب، ڈکیتی شدہ -/57250 روپے اور قماربازی میں داو پر لگی رقم -/٫24290 دس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، چوری شدہ 16 بکریاں و دیگر نشہ آور چیزیں برآمد کی گئی ہیں ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے کی بہترین کارکردگی پر ڈی آئی جی نصیرآباد پرویز احمد چانڈیو نے دو لاکھ جبکہ ایس ایس پی نے پچاس ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔