وارم اپ میچ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 131 رنز کا ہدف

حارث رئوف کو آخری اوور میں مسلسل 5 چوکے پڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 17:18

وارم اپ میچ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 131 رنز کا ہدف
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کے تقریباً تمام ہی اہم بولرز نے اس پریکٹس میچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بولنگ میں نمایاں کارکردگی پیش کی۔

شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف نے دو دو جب کہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمائر 28، کیرون پولارڈ 23 اور کرس گیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔ ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔