ان کیلئے آواز نہیں اٹھائونگا جن کے باپ طاقتور ہیں، اسد الدین اویسی

پیر 18 اکتوبر 2021 18:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نام لیے بغیر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر تنقید کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق بیان دیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ ان بے زبان مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں۔اسد الدین اویسی نے اپنے بیان میں شاہ رخ خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ان کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے جن کے باپ طاقتور ہیں۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یوپی جیلوں میں قیدیوں میں سے کم از کم 27 فیصد مسلمان ہیں، ان کے لیے کون بولے گا ۔

متعلقہ عنوان :