پہلی عالمی ہائڈرو پاور کانفرنس 27اکتوبر کو ہوگی

خالد منصور،شاہجہاں مرزا، مزمل اسلم، توصیف فاروقی و دیگر ملکی و غیر ملکی ماہرین خطاب کریں گے، نعیم قریشی

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) انرجی اپڈیٹ کے تحت پہلی عالمی ہائڈرو پاور کانفرنس کا انعقاد 27اکتوبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا کانفرنس میں پرائیویٹ پاور انفراسٹریکچر بورڈ کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔اس موقع پر اپنے بیان میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد نعیم قریشی نے کہاکہ اس وقت ملک میں پانی سے 9000میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے اور موجودہ حکومت کے وڑن کے تحت اس میں مذید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد تمام شراکت داروں کو جمع کرنا اور انکے مسائل کے حل کو تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانی سے سستی اور صاف بجلی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پی پی آئی بی کے سربراہ شاہجہاں مرزا، نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی، واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل اسلم، سی پیک کے چیئرمین خالد منصور، اسٹار ہائڈرو پاور کے سی ای او ہیڈونگ چوئی، ڈی جی ہائڈرو پی پی آئی بی منور اقبال، سینئر ایڈوائزر سی ایس آئی ایل این اے زبیری، ظفر اقبال وٹو، حمایت اللہ خان و دیگر خطاب کریں گے۔