نئی سبزی منڈی کے اندر دن دہاڑے ڈاکو پندرہ لاکھ روپے چھین کر فرار

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی سبزی منڈی پر ڈاکووں کا دھاوا۔ آج بروز سوموار 18 اکتوبر دن کے ساڑھے بارہ بجے سبزی منڈی کے معروف تاجر شاہزر سلیم کے ملازمین سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو پندرہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار اور سبزی منڈی کی حفاظت پر مامور پولیس، رینجر اور سبزی منڈی کے سیکیورٹی گارڈ دیکھتے رہ گئی.

ڈکیٹی کی ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر حربے استعمال کرنے پر سبزی منڈی کے تاجروں میں سخت اشتعال پایا جا رہپا ہی.رینجرز، پولیس اور منڈی کی سیکیورٹی کے باوجودکراچی سبزی منڈی کے تاجر ڈاکووں کے ہاتھوں پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

نئی سبزی منڈی سپر ہائی وے کراچی کے تاجر غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کے لئے بدھ20 اکتوبر کو سرجوڑ کر بیٹھیں گی. اعلی حکام کو متعدد بار درخواستوں کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا.سبزی منڈی کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کے چئیرمیں غلام رسول لاشاری نے سبزی منڈی کے اندر رینجر ز، پولیس اور منڈی کے سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی کے تاجر شاہزر سلیم کے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جائے اور سبزی منڈی کے اندر و اطراف میں ڈاکووں کے گروہوں کا قلع قمع کیا جائی.

تاجر برادری آئندہ بدھ کے اجلاس میں سبزی منڈی کے امن و امان کے لئے بڑے فیصلے کرے گی جن میں سبزی منڈی میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال بھی شامل ہی. ہمارے ساتھیوں کی اجتماعی اور انفرادی درخواستوں اور کوششوں کے باوجود سبزی منڈی کی حفاظت کے لئے حکومتی اقدام نہ ہونے کی وجہ سے سبزی منڈی کے تمام تاجر، امپورٹر، ایکسپورٹر کاروباری سرگرمیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.