باجوڑ میں ڈی وارم گولیاں کھانے سے دو سکولوں کی41بچے بے ہوش ،ہسپتال منتقل

پیر 18 اکتوبر 2021 20:38

باجوڑ میں ڈی وارم گولیاں کھانے سے دو سکولوں کی41بچے بے ہوش ،ہسپتال منتقل
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) باجوڑ میں ڈی وارم گولیاں کھانے سے دو سکولوں کی41بچے بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔باجوڑ کے تحصیل نواگئی کے حدود گاوں سرو گٹو میاگانوں کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچوں کو کیڑے مکوڑوں کے دوائی (ڈیورم ٹبلیٹ) دینے سے 30طلباء کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد بچوں کوقریبی ناوگئی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گولیاں کھانے کے بعد بچوں کو الٹیوں اور بیہوشی کے دورے آنے لگے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122ناوگئی سنٹر نے بچوں کو ایمبولینس سروس میں سول ہسپتال ناواگئی پہنچا دیا ۔ اس کے علاوہ عنایت قلعہ سکول میں بھی 11بچے بے ہوش ہوگئے۔دریں اثناء سیاسی وسماجی رہنما مولانا خانزیب نے محکمہ صحت باجوڑ کے حکام سے اس دوائی کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسرے جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر فیصل کمال نے میڈیا کو بتایا کہ ان ادویات کا معمولی سائیڈ افیکٹ ہوتاہے او ریہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں بھی ہواہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اور بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیاگیاہیں۔

متعلقہ عنوان :