Live Updates

بابراعظم بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے، بلے باز کو آئوٹ ہونے کے باوجود واپس بلا لیا

حسن علی کی گیند پر ہٹمائر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے ،ریویوز نہ ہونیکی وجہ سے شدید ناراضگی کی حالت میں پویلین جارہے تھے کہ کپتان بابراعظم نے اُنہیں واپس بُلالیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 19:50

بابراعظم بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے، بلے باز کو آئوٹ ہونے کے ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد آج پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران ایک ایسا واقع پیش آیا جس کے بعد نا صرف پاکستانی شائقین بلکہ دنیائۓ کرکٹ کے شائقین پاکستان کے کپتان بابراعظم کو داد دینے پر مجبور ہوگۓ۔ تفصیلات کے مطابق 15 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر ویسٹ انڈین بلے باز ہیٹ مائیر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے جس پر امپائر نے آؤٹ دے دیا۔

ریویوز نہ ہونے کی وجہ سے ہٹمائیر شدید ناراض تھے اور اُن کا کہنا تھا کہ بال اُن کے بلے کو نہیں لگی۔ ایسی صورتِحال میں ابھی وہ پویلین کی طرف جاہی رہے تھے کہ کپتان بابراعظم نے اُنہیں واپس بُلایا اور دوبارہ کھیلنے کا بولا۔ بابر اعظم نے سپورٹ مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑی کو دوسرا موقع فراہم کیا جس کے بعد قومی کپتان کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ واقع پہلی بار پیش نہیں ہوا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھی بھارتی بلے باز کرس سری کانت کو وقار یونس کی گیند پر آئوٹ ہوکر واپس جاتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ کرنے کے لیے بلا لیا تھا ۔                                                                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات