سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہونے سے پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی، ترجمان چینی وزارت خارجہ
پیر 18 اکتوبر 2021 20:10
(جاری ہے)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسانوں کے لیے کسان پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دورن کہا کہ چین کی طرح پاکستان کے کسانوں کو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا ۔
عمران خان نے کہا کہ سی پیک میں زراعت کے شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہےجس سے زراعت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا اور اس حوالے سے ایک تربیتی پروگرام بھی ہے۔زراعت سی پیک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ جس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے زرعی تعاون میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے چین اور پاکستان کو ہر قسم کے حالات میں سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرعی تعاون سی پیک کا لازمی حصہ ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن اور تعاون ،باہمی مفاد اور باہمی سیکھنے کے عمل ، شمولیت، بلا رکاوٹ رسائی جاری رکھیں گے اور چین پاکستان کے ساتھ قریبی روابط رکھے گا تاکہ سماجی معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے ،لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جاسکے تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کےمفاد کے ساتھ مضبوط چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل دی جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.