پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کی مہمان کھلاڑیوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیرکرائی گئی

سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے پنجاب سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کوٹورسٹ بس پر رخصت کیا لاہور کی تاریخ بہت قدیم ہے، مہمان کھلاڑیوں کو آگاہی کیلئے تاریخی مقامات کی سیر کرائی ہے ، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی تاریخی مقامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خوشی ہوئی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی کی مشکور ہیں، مہمان کھلاڑیوں کے تاثرات

پیر 18 اکتوبر 2021 21:02

پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کی مہمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جاری پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تمام صوبوں اور اداروں کی ٹیموں کی کھلاڑیوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر ٹورسٹ بس پر کرائی گئی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے پنجاب سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین کی قیادت میں ٹورسٹ بس پر رخصت کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ دوسروں شہروں سے آنیوالی خواتین کھلاڑی ہماری مہمان ہیں ، لاہور کی تاریخ بہت قدیم ہے جس سے کھلاڑیوں کو آگاہی کے لئے تاریخی مقامات کی سیر کرائی ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاریخی مقامات کی سیر سے کھلاڑیوں کو پاکستان کی تاریخ سے متعلق اہم معلومات ملیں گی اور ان کو علم میں اضافہ ہو ا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں لاہور کا کیا مقام ہے، دوسرے صوبوں کی کھلاڑیوں کو سیر کرانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا ، مہمان خواتین کھلاڑیوں نے ٹورسٹ بس پر شاہی، قلعہ، مینار پاکستان،بادشاہی مسجد دیگر مقامات کی سیر کی، ان کا کہنا تھا کہ ہم سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی مشکور ہیں جن کی وجہ سے ہمیں تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع ملا جس سے ہماری معلومات میں بہت اضافہ ہوا تھا، ہم نے یہ یاریخی مقامات تصاویر یا ویڈیوز میں ہی دیکھے تھے آج ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہی

متعلقہ عنوان :