شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسزکا اہلکار شہید

پیر 18 اکتوبر 2021 21:18

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسزکا اہلکار شہید
شمالی وزیرستان /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا،سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سیف اللہ شہید ہوگیا، 25 سال کے شہید سپاہی سیف اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ۔