کمشنر لاہور کاصفائی و انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 18 اکتوبر 2021 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن )ر( محمد عثمان نے صفائی و انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے علاقہ مکین خاتون کی شکایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کلیکشن سائٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شاہ جمال، شادمان و دیگر علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کوڑا کلیکشن سائٹ کے گرد صفائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ کمشنرلاہور نے داتا گنج بخش ٹاون میں جاری انسداد ڈینگی ڈیپ سرویلنس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور اس موقع پر ہدایت کی کہ کوڑے کے ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر اٹھانا ضروری ہے۔ہر جگہ چیکنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ کلیکشن پوائنٹ کو خالی کیا جائے تو کچرا کی بدبو نہیں پھیل سکتی۔

(جاری ہے)

روزانہ انسداد ڈینگی ٹیموں اور مقرر کردہ اہداف کا جائزہ و چیکنگ کی بھی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں علاقہ مکینوں سے فیڈ بیک لیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ علاقہ کے لوگ سرکاری ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔آگاہی سے ڈینگی کو شکست دیں گے۔ یہ ڈینگی کے پھیلاو کا انتہائی موسم ہے۔ احتیاط اور آگاہی سے بچاو ممکن ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے دورہ کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی افسران و ڈی ڈی او ایچ لاہور و دیگر افسران بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :