زلزلہ متاثرین کی بحالی اور ریلیف کاکام تیزی سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

ابتک 9 ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور ساتھ انجینئرز پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ مکانات کے سروے بھی کررہے ہیں متاثرین کی بحالی کیلئے این ڈی ایم ، پی ڈی ایم اے پاک فوج ، ایف سی بھرپور تعاون کررہے ہیں ،سہیل انور ہاشمی

پیر 18 اکتوبر 2021 22:28

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور ریلیف کاکام تیزی سے جاری ہے ابتک 9 ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور ساتھ انجینئرز پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ مکانات کے سروے بھی کررہے ہیں متاثرین کی بحالی کیلئے این ڈی ایم ، پی ڈی ایم اے پاک فوج ، ایف سی بھرپور تعاون کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے بتایا کہ 7 اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے بعد ابتک آفٹرشاکس اور زلزلے کے جھٹکے جاری ہے جس کی وجہ سے ہرنائی میں کافی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ نجی املاک کے علاوہ سرکاری املاک کو بھی زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سات اکتوبر سے ابتک 9000 ہزار خاندانوں میں ٹینٹ ، کمبل، راشن ودیگر گھریلوں استعمال کے اشیاء تقسیم کیا گیا ہے اور یہ اب بھی تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والا کوئی بھی شخص سرکاری امداد سے محروم نہ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوام کو چاہے کہ وہ امدادی سامان تقسیم کرنے اور سروے ٹیمیوں سے بھرپور تعاون کرے دریں اثناء پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری محمد نعیم اور ملک مظفرخان ترین نے ڈپٹی کمشنر سہیل انورہاشمی سے انکے آفس میں ملاقات کی اور زلزلے سے متاثر ین کو درپیش مسائل اور کلیوں/محلوں میں رہ جانے والے افراد کو ٹینٹ ودیگر امدادی سامان کی فراہمی اور مختلف این جی اوز جو ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرنے چاہتے ہے انہیں این او سی جاری کرنے کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی اور این جی اوز کو جلدازجلد این او سی جاری کرنے کی اپیل کی تاکہ این جی اوز زلزلہ متاثرین کی بحالی میں اپناکرداد ادا کرسکے ۔