پروم کے پہاڑی علاقے مک میں ایک شخص کی لاش بر آمد

پیر 18 اکتوبر 2021 22:28

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پنجگور کی تحصیل پروم کے پہاڑی علاقے مک میں ایک شخص کی لاش بر آمد لیویز کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں تاہم واقعہ کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا ہے اور نہ ہی مقتول کی شناخت ہوئی ہے تاہم نعش کو شناخت کیلئے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ۔