قلات کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،روبینہ عرفان

پیر 18 اکتوبر 2021 22:36

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ قلات کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، قلات کے سرکاری محکموں میں اقربا پروری سفارش اور رشوت کلچر تو بہت پہلے سے پروان چڑھ چکا ہے اب غیر سرکاری تنظیمیں یعنی این جی اوز بھی قلات کے اہل اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو رشوت اقربا پروری اور سفارش کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی نے حال ہی میں قلات میں کسی اور ضلع سے خسرہ پروگرام کے سروے کے لئے کوارڈینیٹر امپورٹ کیا ہے جو کہ انتہائی ناانصافی اور اقربا پروری اور مقامی تعلیم یافتہ و تجربہ کار افراد کیساتھ ظلم ہے، بی آر ایس پی کے چیف نادر گل بڑیچ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے بی آر ایس پی میں غیر معیاری اور کرپشن زدہ لوگوں کو تعینات کر رہے ہیں جبکہ قلات کے سینکڑوں مثالیں پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں ہے جوکہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر ہم ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ قلات میں محکمہ صحت کے جونیئر افسران اس غیر معیاری پوسٹنگ میں شامل ہیں اس سے قبل تعمیر خلق فانڈیشن ڈبلیو ایف پی اور MERF بھی اس قسم کی تعیناتی کر چکیں ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے بی آر ایس پی فوری طور پر ان غیر معیاری اور امپورٹڈ تعیناتیوں کو منسوخ کرکے قلات کی لوگوں کو تعینات کریں