Live Updates

سعودی عرببکے شہر القصیم میں القصیم کے امیر دکتور فیصل بن مشعل نے پاکستانی سفیر ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر کی درخواست پر پاکستانی کمیونٹی کے زریعے درخت لگانے کے لیے جگہ مہیا کرنے کا اعلان کر دیا

mian muhammad azim میاں محمد عظیم بدھ 20 اکتوبر 2021 11:00

سعودی عرببکے شہر القصیم میں القصیم کے امیر دکتور فیصل بن مشعل نے  پاکستانی ..
القصیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) سعودی عرببکے شہر القصیم میں القصیم کے امیر دکتور فیصل بن مشعل نے  پاکستانی سفیر ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر کی درخواست پر پاکستانی کمیونٹی کے زریعے درخت لگانے کے لیے جگہ مہیا کرنے کا اعلان کر دیا یاد رہے  پچھلے مہینے سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نے القصیم کا دورہ کیا تھا اس دورے میں انہوں نے  پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ القصیم کے امیر دکتور فیصل بن مشعل کے ساتھ بھی خصوصی  ملاقات کی تھی   اس ملاقات میں سفیر پاکستان دکتور فیصل بن مشعل سے  اپنی خواہش کا اظہار  کیا تھا کہ   آپ ہمیں یہاں القصیم میں زمین دیں تاکہ ھم گرین پاکستان کی طرح یہاں پر بھی درخت لگائیں جس پر امیر القصیم دکتور فیصل بن مشعل نے یقین دہانی کرائی تھی    

اور آج اس حوالے سے ڈپٹی جنرل فار ایگریکلچر القصیم  صلاح بن صالحالعبد الجبار نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیس  جس میں مندوب سفارہ القصیم جناب محمد اصغر او سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف القصیم سعیدا حمد نے شرکت کی اس میٹینگ میں پاکستانی سفارت خانے کو جگہ دینے کی منظوری دی گئی ایک طویل میٹنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کو وہ   زمین بھی دکھائی گئ جہاں پر درخت لگائے جائیں گے       انشاء اللہ اس جمعرات کو وہاں پر باقاعدہ طور پر 2000درخت لگائیں جائیں گے   اور اسے باقاعدہ پاکستان کے نام سے منسوب کیا جائے گا  یہ ایک تاریخ رقم  ہو گی پاکستانی بلین ٹرین سونامی وزیراعظم پاکستان کا ایک بڑا تاریخی منصوبہ ہے جس کی گونج پوری دنیا کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہے گرین پاکستان گرین سعودی عرب۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات