ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ خواجہ رمیض حسن

آپ (ص) نے بدترین مخالفین سے درگزر فرماکراسلام کی حقیقی تصویر اور دین میں جبر کی منافی کی مثال خود پیش کی۔ رہنما مسلم لیگ ق

بدھ 20 اکتوبر 2021 11:02

ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے یوم ولادت باسعادت ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ  ہمیں حقیقی سُنت ِ محمدی ص کی ترویج کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن ،محبت اور دیگر مذاہب کے ساتھ بھی صلہ رحمی کا عملی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپ (ص) نے بدترین مخالفین سے درگزر فرماکراسلام کی حقیقی تصویر اور دین میں جبر کی منافی کی مثال خود پیش کی۔