برطانیہ کی اسکارٹ لینڈ پولیس نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے صومالی قاتل کی وڈیو جاری کردی

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:20

برطانیہ کی اسکارٹ لینڈ پولیس نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے صومالی قاتل ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گذشتہ روز ایک وڈیو جاری کی ہے۔ سیکورٹی کیمرے سے بنی اس وڈیو میں 25 سالہ صومالی نوجوان علی حربی کو سڑک کے کنارے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق علی نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو چاقو کے 17 وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ علی حربی اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کی حراست میں ہے۔ مقتول رکن پارلیمنٹ اس واقعے کے وقت ووٹروں کے بیچ موجود تھے اور ان کی گزارشات سن رہے تھے۔