اینٹی کرپشن کی کارروائیاں مختلف محکموں کے 10 ملازمین گرفتار ،ہزاروں روپے رشوت برآمد

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:47

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں مختلف محکموں کے 10 ملازمین گرفتار ،ہزاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) اینٹی کرپشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس ،محکمہ مال ، صحت ، آبپاشی ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور سوشل سکیورٹی کے 10 ملازمین گرفتار کر کے ہزاروں روپے رشوت برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی رشوت خور کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق بہاولپور سے محکمہ سوشل سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا ۔ملزم یاسر پاشا سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 20 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔جھنگ کے علاقہ موضع حسنان سے پٹواری ناصر مختارکو 60 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ملزم ناصر مختار پٹواری سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن جھنگ نے مقدمہ نمبر 538/2018 میں دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ جھنگ سے گرفتار کئے جانے ملزمان میں محمد یوسف اور شفقت اللہ شامل ہیں۔ کمالیہ سے مقدمہ نمبر 17/17 میں ملزم محمد نواز گرفتار ۔ مظفر گڑھ سے محکمہ آبپاشی کا ٹیوب ویل آپریٹر حسین چنگیزی کرپشن کے الزام میں گرفتار ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے HR انچارج غضنفر مقدمہ نمبر 14/20 میں گرفتار ۔

اینٹی کرپشن گجرات نے مقدمہ نمبر 21/20 میں مفرور ملزم عمر حیات کو گرفتار کر لیا۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کا سابق ہیڈ کلرک عبدالجبار مقدمہ نمبر 49/21 میں گرفتار ،سرکل آفیسر بہاولپور نے سابق سوپر وائزر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ لاہور عتیق الرحمان کو گرفتار کر لیا ۔پنجاب بھر میں کرپٹ اور رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :