سعودی عرب، جدہ میں میونسلپٹی کی جانب سے اچانک چھاپوں میں کئی بیکریوں پر جرمانے عائد

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں میونسلپٹی کی جانب سے اچانک چھاپوں میں کئی بیکریوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ عرب ذارئع ابلاغ کے مطابق جدہ میونسلپٹی ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر شہر کی کئی بیکریوں پر چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

بیکریوں میں تیار کی جانے والی روٹیوں اور سمولیوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کا وزن بھی ماپا گیا جس سے پتا چلا کہ بیکری انتظامیہ اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بازار میں کم وزن کی روٹی اور سمولی فروخت کئے جانے پر بھی انتظامیہ نے جرمانہ لگایا۔ بعض بیکریوں میں مقررہ قواعد کے مطابق کاغذ کی تھیلیاں دستیاب نہیں تھیں جس پر جرمانے کئے گئے۔ اسی طرح کچھ بیکریوں میں صفائی کا بھی بہتر انتظام نہیں تھا تو پھر جرمانہ عائد ہوا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں روٹی اور سمولی کا وزن کم از کم 510 گرام مقرر ہے، جس کی قیمت ایک ریال مقرر ہے۔