ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فیبین ایلن انجری مسائل کے باعث باہر ہوگئے

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:16

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈین  آل راؤنڈر فیبین ایلن انجری مسائل کے باعث ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ مایہ ناز آل رائونڈر فیبین ایلن انجری مسائل کے باعث  جاری ساتویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

  آل راؤنڈر فیبین ایلن ٹخنوں کی انجری کے باعث میگا ایونٹ  سے باہر ہو گئے ہیں اور ویسٹ انڈیز نے ان کے متبادل کے طور پر عقیل  حسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے ، جو پہلے ہی بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے عقیل  حسین کو ویسٹ انڈین  سکواڈ میں فیبین ایلن کی جگہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔ویسٹ انڈیز ، جو پہلے ہی سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے ، 23 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹائٹل دفاع کے لئے مہم کا آغاز کرے گی۔عقیل حسین کو 9  ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ اندیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔