ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نممبیا کا نیدرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے
ذیشان مہتاب بدھ 20 اکتوبر 2021 14:39
(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔ سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہوگا جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم 5 اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے 10 اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔ پاکستان کی 24 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 26 اکتوبرکو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلے گا،تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو اے ٹو کے خلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا بی ون میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.