Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو حتمی شکل دیدی گئی

وزیر اعظم 25 اکتوبر میڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

بدھ 20 اکتوبر 2021 15:59

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 25 اکتوبر میڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے ، وزیر اعظم خصوصی وی وی آئی پی طیارے پر 23 اکتوبر کو اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ سرکاری وفد بھی سعودی عرب جائے گا، وزیر اعظم 25 اکتوبر کو واپس اسلام آباد پہنچیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات