سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواسٹون کرشنگ رولز سے متعلق کیس کی سماعت دسمبر تک ملتوی کر دی

بدھ 20 اکتوبر 2021 15:40

سپریم کورٹ نے  خیبر پختونخواسٹون کرشنگ رولز سے متعلق کیس کی سماعت   ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ نے  خیبر پختونخواکے پی کے   سٹون کرشنگ رولز سے متعلق کیس کی سماعت دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمی نے کیس میں مختلف سٹون کرشرز کی فریق بننے کیلئے دائر درخواست منظور کر تے ہوئے  اخبار میں اشتہار کے ذریعے سٹون کرشرز کو کیس سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو  جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت مقامی افراد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ صرف دو چار سٹون کرشرز ہی قواعد کو فالو کر رہے ہیں۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کے پی کے حکومت نے سٹون کرشنگ کے حوالے سے  قانون تبدیل کر دیاہے ، نئے قانون میں تو رہائشی علاقوں سے سٹون کرشرز کے فاصلے کو بھی کم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کیس سن رہی ہے،کے پی کے  حکومت زیر سماعت مقدمہ میں نئے قوانین کیسے بنا سکتی ہے،سٹون کرشرز متاثرہ فریق ہیں انکو فریق بنا کر کیس سنیں گے۔

سپریم کورٹ نے مختلف سٹون کرشرز کی فریق بننے کیلئے دائر  درخواست منظور کرکے  اخبار میں اشتہار کے ذریعے سٹون کرشرز کو کیس سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ کی سماعت دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :