ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، وسیم اکرم کا مولا جٹ اسٹائل وائرل

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:19

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، وسیم اکرم کا مولا جٹ اسٹائل وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سابق کرکٹر وسیم اکرم کا مولاجٹ انداز اپنائے فخرِ عالم کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔وسیم اکرم کی فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کا انداز اپنائے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے شیئر کی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ویڈیو میں وسیم اکرم کے ساتھ مشہور گلوکار اور میزبان فخر عالم بھی نظر آئے ۔وسیم اکرم مشہور فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کے انداز میں مشہور ڈائیلاگ بولتے دکھائی دے رہے تھے۔