سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے بجلی 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔نیپرا کے مطابق درخواست میں ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، جس پر سماعت 27 اکتوبر کو ہوگی، اضافے کی درخواست کے۔الیکٹرک کے سوا ملک بھر کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے کی درخواست کے مطاق ستمبر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 13 ارب 62 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

ستمبر میں فی یونٹ بجلی پر اوسط لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی جبکہ فی یونٹ لاگت کا تخمینہ 5 روپے 3 پیسے کے قریب تھا۔مہنگی بجلی کی وجوہات میں فرنس آئل سے بجلی پیداوار سمیت ایل این جی سے فی یونٹ بجلی پیداوار کا 15روپے تک پہنچنا بھی ہے۔ستمبر میں تقریباً 19 فیصد بجلی ایل این جی سے اور 7.11 فیصد فرنس آئل سے بنائی گئی، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 19روپے سے زیادہ میں پڑا۔

متعلقہ عنوان :