Live Updates

ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہی ، مریم نواز کی وزیر اعظم پر تنقید

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہی انہوں نے کہا کہ جہاں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں، اس ملک کا حکمران ریاستِ مدینہ کی بات کر رہا ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھاکر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔اٴْنہوں نے کہا کہ کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہی ہیلی کاپٹر سے سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہی مریم نواز نے کہا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاستِ مدینہ کا نام لیتے ہوئے سوچنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات