معاشی پالیسیوں پر بھروسہ نہ کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے، سروے رپورٹ

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

معاشی پالیسیوں پر بھروسہ نہ کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے، سروے رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء)حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عوام کے بھروسے سے متعلق سروے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ معاشی پالیسیوں پر بھروسہ نہ کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پلس کنسلٹنٹ کی سہ ماہی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاشی پالیسیوں پر بھروسہ نہ کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال جولائی میں 38 فیصد کو اور اب 57 فیصد پاکستانیوں کو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتبار نہیں ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتبار نہ کرنے والوں میں19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملکی معاشی سمت درست نہ سمجھنے والوں کی مجموعی تعداد 75 فیصد ہوگئی ہے۔