Live Updates

پی ڈی ایم سے دوری پر پی پی پی پچھتا رہی ہو گی، طلال چوہدری

کٹھ پتلیاں آتی ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے، وہ اپنے مالک کو خوش کرتی ہیں، انٹرویو

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:24

پی ڈی ایم سے دوری پر پی پی پی پچھتا رہی ہو گی، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے دور ہونے پر آج پاکستان پیپلز پارٹی پچھتا رہی ہو گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے لوگوں کو زبان دی ہے، نون لیگ لوگوں کی آواز بنی ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے لوگ بھاگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کٹھ پتلیاں آتی ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے، وہ اپنے مالک کو خوش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر پارٹیاں توڑی اور بنائی جاتی ہیں، زبان بند کرنے کے لیے پکڑ دھکڑ کی جاتی ہے۔رہنما مسلم لیگ نون طلال چوہدری نے کہا کہ مہنگائی الیکشن چوری کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے، ووٹ کو عزت دی جاتی تو مہنگائی نہیں ہوتی، حکمرانوں کو پتہ ہوتا کہ ووٹ سے آئے ہیں تو لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جاتیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات