موبائل ہیلتھ یونٹس نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے میں اہم کرداراداکیاہے‘یاسمین راشد

موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے دوردراز علاقہ جات میں لوگوں تک بہترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکتاہے‘وزیر صحت

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:24

موبائل ہیلتھ یونٹس نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے میں اہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایڈیشنل سیکرٹری سائرہ عمر،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈاکٹرنعیم مجید ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران موبائل ہیلتھ یونٹس کو مکمل فعال بنانے کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری سائرہ عمرنے اس حوالہ سے وزیر صحت کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کی ذمہ داری پی ایچ ایف ایم سی کوسونپی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

موبائل ہیلتھ یونٹس نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے میں اہم کرداراداکیاہے۔

موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے علاقائی سطح پر عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دیں گے۔موبائل ہیلتھ یونٹس میں فرسٹ ایڈ کا طبی سامان،ادویات اور ویکسین بھی فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے دوردراز علاقہ جات میں لوگوں تک بہترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرخودمانیٹرکریں گے۔موبائل ہیلتھ یونٹس کو عوام تک بہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سودمندبناناچاہتے ہیں۔تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے لوگوں کو دی جانے والے طبی سہولیات کے اعدادوشمارکاجائزہ لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :