آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

سسٹم کے تحت پہلی مرتبہ بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:52

آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگرامز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت پنجاب کے 720 سے زائد منتخب سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگراموں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


 اس سسٹم سے طلبا کو اپنے ہی شہروں میں رہتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔

سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں ocas.punjab.gov.pk  پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ پہلی بار بیچلر ڈگری پروگرام کے لئے بھی آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ طلبا داخلے سے متعلق تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :