پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی،قمر زمان کائرہ

قوم توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات کی منتظر ہے، کیا نیب چیئرمین کو لگانے کیلئے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی، رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا گفتگو

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:09

پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی،قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی ، اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، کیا نیب چیئرمین کو لگانے کیلئے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی قوم توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات کی منتظر ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کا ئرہ نے کہا کیا نیب چیئرمین کو لگانے کے لیے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی حکومت ہر ہفتے نیا مسئلہ لے کر آ جاتی ہے، قوم منتظر ہے خان صاحب توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات دیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے تین سال عوام کو امیدیں دلائیں لیکن اب لوگوں کی ہمت اور سکت جواب دے گئی ہے، پہلے بھی حکمرانوں نے دین کے نام پر عوام کا غیض و غضب دبانے کی کوشش کی، جوں جوں وقت گزر رہا ہے عوام کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کرے تمام پارٹیاں اور ادارے آئین پاکستان کے ایک پیج پر اکھٹے ہوجائیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ختم کرنے کا اپنایا گیا طریقہ غلط تھا جس پر پی پی نے اختلاف کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی ہی ۔۔