انشاللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:16

انشاللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ انشاللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، پی ڈی ایم بلوچستان عوامی پارٹی سے مدد مانگ رہی ہے،عجیب بات ہے کہ انکے پہلے اور اب کے بیانات میں تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی جام کمال خان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے عزائم کامیاب ہونے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کا اصل مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وہ انشاللہ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔پی ڈی ایم بلوچستان عوامی پارٹی سے مدد مانگ رہی ہے،عجیب بات ہے کہ انکے پہلے اور اب کے بیانات میں تبدیلی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :