بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں،شیخ رشید

رواں ماہ آبدوز ‘‘حمزہ’’ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپختا ہوگیا، وزیر داخلہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:49

بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں،شیخ رشید
آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں، ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز ‘‘حمزہ’’ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپختا ہوگیاہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے