Live Updates

دنیا بھر میں نبیﷺ کی آمد کا جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:13

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان کی طرح دنیا بھر میں آقا کی آمد کا جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا، امت مسلمہ نے عید میلا دالنبی ﷺکے موقع پر نعت خوانی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا، یمن، عراق، شام ، لبنان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں پسے کشمیریوں نے بھی عید میلاد النبی ﷺ منائی، سرینگر میں حضرت بًل کے دربار پر مسلمانوں نے جمع ہو کر اپنے ربّ کے حضور بھارت کے مظالم کے خاتمہ اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں کیں۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف صوبوں میں بارہ ربیع الاول کا عظیم الشان اجتماع ہوا، لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔ عربی میں نعت خوانی کرکے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔عراق میں بھی بارہ ربیع الاول جوش و عقیدت سے منایا گیا، سڑکوں اور گلیوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا، ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔روس کے دارالحکومت ماسکو کی مرکزی مسجد میں عید میلادالنبی کی تقریب ہوئی، جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات