بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر تمام شعبوں میں تدریسی عمل معطل

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر تمام شعبوں میں تدریسی عمل معطل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبا نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کردیا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں تدریسی عمل معطل ہوگیا۔

(جاری ہے)

طلبا نے مطالبہ کیا کہ نئے داخلہ لینے والے طلبا کی فیسوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، یونی ورسٹی میں پہلے سے زیرتعلیم طلباء کی فیسوں میں 5 فیصد اضافہ واپس لیا جائے، کورونا کے باعث یونی ورسٹی میں آن لائن کلاسسز چلتی رہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپوٹ کی فیس واپس کی جائے، بند کی گئی اسکالرشپ دوبارہ بحال کی جائیں، دو روز میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پوری یونی ورسٹی بند کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :