لیسکو نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے نام پر مختلف علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:05

لیسکو نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے نام پر مختلف علاقوں میں آٹھ گھنٹے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے نام پر مختلف علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن یہ معاملہ درختوں کی کٹائی تک محدود ہے، کمپنی نے اپ گریڈیشن کیلئے استعمال ہونے والے میٹریل کی قلت کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی معطل کرنا شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے ٹرانسفارمر کمپنی کے پاس ختم ہو چکے ہیں جبکہ سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے مختلف دفاتر کو زنگ آلود اور بوسیدہ کنڈکٹر جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :