پی پی اسمبلی ممبران کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا ٹاسک

پارٹی کے ضلعی قیادت کو بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:21

پی پی اسمبلی ممبران کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا ٹاسک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی، اسمبلی ممبران کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے ملک میں مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج تیز کرنے ٹاسک دے دیا۔ ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بھی احتجاج کریں گے۔ پارٹی کے ضلعی قیادت کو بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔