جامعہ کراچی: ایم اے پرائیوٹ سندھی سال اول وآخر سالانہ امتحانات برائے 2019-20 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سندھی سال اول وآخر سالانہ امتحانات برائے 2019-20 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایم اے سال اول کے امتحانات میں 09 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 22.22 فیصدرہا۔ایم اے سال آخر کے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہوااور فرسٹ ڈویژن میں کامیاب قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :