عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر خاموشی توڑنے میں مزید تاخیر نہ کرے، اسلم فاروقی

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اسکی آزادی کیلئے ہماری جان چلی گئی تو یہ سمجھیں گے کہ وطن کا حق ادا ہو گیا،بانی ایم کیو ایس سی

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جاری ریاستی دہشت گردی میں تازہ دہشت گردانہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں دو نوجوانوں کو شہید کیا جانا شدید قابل مذمت ہے عالمی برادری کو چاہئے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر اپنی خاموشی کو توڑنے میں اب مزید تاخیر نہ کرے اور مظلوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لئے فی الفور ٹھوس اور مثر کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہورالحسن بھوپالی شہید لورز فورم کے مرکزی کنوینر عطا اللہ عالم نوری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے لئے اگر ہماری جان چلی گئی تو یہ سمجھیں گے کہ وطن کا حق ادا ہو گیا۔