اوکاڑہ: گیارہ سال سے بندریلوے پھاٹک کھلنے پرعوام کا پی ٹی آئی حکومت کو زبردست خراج تحسین

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:52

اوکاڑہ ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) گیارہ سال سے بندریلوے پھاٹک کھلنے پرعوام کا پی ٹی آئی حکومت کو زبردست خراج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے عوام کا کچہری ریلوے پھاٹک جوکہ تقریباً گیارہ سال سے بند تھا کو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں عید میلادالنبی ﷺ کے دن اوکاڑہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق صوبائی وزیرمحمداشرف خان سوہنا اور سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال مرحوم کے صاحبزادے راؤ حسن سکندر کی کاوشوں سے منسٹر ریلوے اعظم خان سواتی کے احکامات پر کھول دیا گیا۔

اس موقع پر جہاز چوک میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں محفل اور برسوں سے بند ریلوئے پھاٹک کھلوانے کی تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور سیاسی اکابرین، صحافیوں علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ریلوے پھاٹک کے کھلتے ہی عوام نے پی ٹی آئی حکومت کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا