چینی کا ذخیرہ گندم اگانے والوں اور تاجروں میں سے کسی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئیں

گندم ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے سمگلرز، ٹرانسپورٹرز کے خلاف 5 پاسکوز میں 20 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا، قومی اسمبلی میں انکشاف

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:55

چینی کا ذخیرہ گندم اگانے والوں اور تاجروں میں سے کسی کیخلاف ایف آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) قومی اسمبلی میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی کا ذخیرہ گندم اگانے والوں اور تاجروں میں سے کسی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئیں جبکہ گندم ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے سمگلرز، ٹرانسپورٹرز کے خلاف 5 پاسکوز میں 20 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گندم، چینی ذخیرہ اندوزی کی ایوان زیریں میں بازگشت جاری وزیربرائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام نے قومی اسمبلی میں تحرہری جواب میں کہا کہ ملزمیں موجود چینی کا ذخیرہ گندم اگانے والوں اور تاجروں میں سے کسی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئیں جبکہ گندم ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے سمگلرز، ٹرانسپورٹرز کے خلاف 5 پاسکوز میں 20 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ 2021،2022 کے دوران ریلوے کا ریونیو 48651.7 ملین روپے کا ہے سال 2019۔

(جاری ہے)

2020 کے دوران 47587.9 ملین روپے ریونیو تھا2020۔2021 کے دوران ریلوے کے کام سے اخراجات 95883.8 ملین روپے ہیں2019۔2020 کے دوران مذکورہ اخراجات 97،740.4 ملین روپے تھے 2018۔19 اور 2019،20 کیلئے ریلویزکے اکاؤنٹس کی سے آڈٹ کیا گیا ہے 2020۔21 کے اکاؤنٹس کی بھی آڈیٹر جنرل کی جانب سے آڈٹ کیا جائے گی۔شاہد قریشی