کراچی:پولیس یونیفارم میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے د و کارندوں کو گرفتار کرلیاگیا

قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی برآمد کرلی شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ میں منشیات فروخت کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) مبینہ ٹاؤن پولیس نے پولیس یونیفارم میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے د و کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی برآمد کرلی ،شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ میں منشیات فروخت کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹان پولیس نیپولیس یونیفارم میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کیدو کارندوں صوبت خان اورحسن سردارکوگرفتارکرکیان کے قبضے سے ایک رپیٹراورواردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ایس ایچ اومبینہ ٹاوں فیض الحسن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے گلشن اقبال کے علاقے میں پرویزنامی شہری سے واردات کی ہے اورشہری نے ملزمان کو شناخت کے بعد گلشن تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کرادی ہے اس کے علاقہ گرفتارملزمان نے عزیز بھٹی،محمود آباد،فریئر، کلفٹن اور درخشان تھانے کی حددو میں بھی واردات کرنے کا اعتراف کیا ہے،انھوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوراکبرکوگرفتارکرکے رکشے میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ،پولیس کے مطابق گرفتارملزم رکشے میں سواری کی آڑ میں منشیات فروخت کرتا ہے گرفتار ملزم نے ضلع ملیر اورکورنگی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کے علاوہ منشیات بیچنے والوں کو منشیات پہنچانے کا بھی انکشاف کیاملزم نے منشیات بیچنے والوں کو مختلف اقسام کی منشیات پہنچانے کا اعتراف کیا،پولیس کی جانب سیگرفتارملزم کے دیگرساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کررہی ہے،گرفتارملزم کیخلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔#