ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی میں ڈائی لیسزکی مشین فعال کر دی گئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:15

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رشید ناصر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منظور ترین کی کوششوں سے ڈائی لیسزکی مشین فعال کر دی گئی۔ جس کے زریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی میں گردوں کے مریضوں کا ڈائی لیسیز مشینوں کے زریعے علاج شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس منظور ترین نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں گردوں کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے تعاون سے ڈائی لیسیز پیش لائی گئی تاکہ یہاں کے شہریوں کو ہسپتال میں سہولت میسر ہوں۔

اور وہ ڈائی لائسیز کیلئے کسی دوسرے شہر جانا نہ پڑے۔ ڈاکٹر منظور ترین نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کو طبی سہولتیں اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ ذمہ داری کیساتھ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں سینکڑوں زخمیوں کو جنگی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرکے انکی قیمتی جانیں بچائی گئی۔ مستقبل میں بھی قدرتی افات سے نمٹنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :