Live Updates

ایک اور پہاڑی مقام کو سیاحتی مرکز بنانے کی تیاری، حکومت کو سالانہ بھاری ریونیو حاصل ہو گا

ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پہاڑی علاقوں میں نئے ریزوٹ بنانے کی خواہش مند ،وزیراعظم نے مانسہرہ میں ایک اور سیاحتی مرکز قائم کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 21 اکتوبر 2021 08:48

ایک اور پہاڑی مقام کو سیاحتی مرکز بنانے کی تیاری، حکومت کو سالانہ بھاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 21اکتوبر 2021) ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پہاڑی علاقوں میں نئے ریزوٹ بنانے کی خواہش مند ،وزیراعظم نے مانسہرہ میں ایک اور سیاحتی مرکز قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان نے خیبرپختون خواہ حکومت کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کو ایرا سے لے کر سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کرے، اس دوران غذائی تحفظ کےلیے زیر کاشت اراضی کو منصوبےمیں شامل نہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیوبالاکوٹ سٹی کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے سے متعلق اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی، وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمد خان، رکن قومی اسمبلی صالح سواتی، صوبائی وزیر برائے آبادی سید احمد حسین شاہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اکبر نواز ستی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت پہاڑی علاقوں مین نئے ریزوٹ بنانے کی خواہش مند ہے۔وزیراعظم ہدایت کی کہ حکومت سیاحتی مقامات کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاروں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے، سرمایہ کاروں کوسہولیات کےلیےضروری اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ نیو بالاکوٹ سٹی کو سیاحتی مرکز کےطور پر ترقی دینے کے حوالے سے تمام ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی ہےبریفنگ میں بتایا گیا کہ اس علاقے میں 6 ہزار 753 ایکڑ اراضی ہے، جس میں سے 63 فیصد رہائشی پلاٹ ہیں، جو مقامی متاثرین کی الاٹمنٹ کے لیے مختص ہیں جبکہ 2480 رہائشی ،575 کمرشل پلاٹس ، 800اپارٹمنٹس نیلام کیے جائیں گے، جس سے حاصل ہونے والے فنڈز اسی منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ نیوبالاکوٹ سٹی کی ترقی خیبرپختون خواہ حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت اس ضمن میں زمین حاصل کرچکی ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت مکمل کیے جانے والے اس منصوبے میں یوتھ ہاسٹل ، تھیم پارک ، کیمپنگ گراؤنڈ اور تھری اسٹار ہوٹل شامل ہوں گے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے پر موجودہ سیاحتی مقامات پر دباؤ کم ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات