بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے جشن عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے خصوصی نعتیہ کلام پیش کیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:36

بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے جشن عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے خصوصی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے بھنگڑا کنگ دلیرمہندی نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پرحضرت محمد مصطفی ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔گلوکار نے انسٹاگرام اور یوٹیوب پرخصوصی نعتیہ کلام جاری کیا جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

دلیرمہندی نے ایک منٹ 52 سیکنڈزپرمشتمل ویڈیوکا آغازمہندرسنگھ کے مقبول شعرسے کیا، عشق ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں، صرف مسلمانوں کو محمدﷺ پراجارہ تو نہیں۔گلوکار نے کیپشن میں سب کو عید میلادالنبی ﷺاورربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔بین المذاہب ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے دلیر مہندی کے مداحوں نے اس نعتیہ کلام کو بیحد پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :