ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کی 29ویں برسی27اکتوبرکو منائی جائیگی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:36

ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کی 29ویں برسی27اکتوبرکو منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ملکہ جذبات اداکارہ نیئر سلطانہ کی 29ویں برسی 27 اکتوبرکو منائی جائے گی ۔نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم قاتل سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ درپن اور نیئر سلطانہ کو سنیما اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نیئر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں انہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔نیئرسلطانہ کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 اکتوبر 1992 کوخالق حقیقی سے جاملیں۔